Wednesday 17 January 2018

زبان ملازم بندر کا درد اور احساس تو ہے

Image may contain: one or more people


میں نے اس تصویر کو پہلی بار دیکھا تو روایتی انداز میں نظر انداز کر دیا ، تھوڑی دیر بعد خیال آیا کہ یہ تصویر اتنی آسانی سے نظر انداز کیے جانے کے قابل تو نہ تھی ، بے اختیار جو بے ربط الفاظ ذہن کے نہاں خانوں سے نکل کر دل کی دیواروں پر دھک دھک دستک دینے لگے وہ تھے : 
درد __ حقوق __ محبت ، لمحہ فکریہ __ 
میں تمام عمر بھی قلم گھسیٹتا رہوں تو آپ کو وہ احساس نہیں دلا سکتا جو اس تصویر پر ایک بھرپور نظر ڈالنے سے آپ کے دل و دماغ میں جاگزیں ہوگا۔ یہ بچہ بے شک چائے والے جیسی طلسمی شخصیت کا حامل نہیں لیکن مجھے یقین ہے بناوٹ سے پاک اس کے وجود میں ایک بے حد خوبصورت دل دھڑک رہا ہے۔ چند روپے کمانے والا یہ مفلوک الحال بچہ ان ارب پتیوں سے ہزار درجہ بہتر ہے جو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کھانا کھانے جاتے ہیں تو ان کے بھوکے ملازمین منہ دوسری جانب کیے اُن کے مٹکے جیسے پیٹ بھرنے کا انتظار کرتے ہیں اور اس دوران ان کی پلیٹوں سے اٹھنے والی اشتہا انگیز خوشبوئیں اُن کے کمر سے لگے پیٹوں پر ستم ڈھاتی ہیں ، یہ بچہ ان سیٹھوں سے بھی ہزار درجہ بہتر ہے جن کی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں موٹے چاولوں کی بدمزا بریانی اور تیز نمک والی چند قورمے کی دیگیں بطورِ خاص ڈرائیوروں اور دوسرے ملازمین کا پیٹ بھرنے کے لیے تیار کروائی جاتی ہیں۔ اس بچے کو کم از کم اپنے اس بے زبان ملازم بندر کا درد اور احساس تو ہے۔۔۔۔۔۔!!!

No comments:

Post a Comment

Celebrate Pakistan Resolution Day with a Breathtaking Air Show! 🇵🇰 ✈️

 Witness the incredible aerial maneuvers of Pakistan's Air Force in my new video! I took you right to the heart of the action at the 202...