مجھے اس وقت بھی رونا آیا تھا جب آج سے 15 سال پہلے انٹرنیٹ کیفے سکینڈل کے باعث اکلوتی بیٹی کی پنکھے سے لٹکی لاش سے باپ لپٹ کر زارو قطار رو رہا تھا مجھے اس وقت بھی رونا آیا جب ایک خبیث لڑکے نے ایک لڑکی سے ناراضگی پر اس کی برہنہ ویڈیو اپ لوڈ کردی اور اس بے چاری کو اپنی نبض کاٹ کر دنیا سے جانا پڑا مجھے اس وقت بھی رونا آیا جب ایک لڑکی ایک لڑکے کے سامنے بے لباس رو رہی تھی کہ میری ویڈیو ڈیلیٹ کردو اور وہ کہہ رہا تھا کہ میرے دوستوں کو بھی خوش کرو اور اس رات وہ چھت سے کود کر مر گئی مجھے اس وقت بھی رونا آیا جب ایک لڑکی سہیلی کے ہمراہ اپنے محبوب سے ملنے گئی اور وہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن کر سسک سسک کر مر گئیں اور ہسپتال والوں نے جب فون کیا تو والدین نے کہا ہماری تو کوئی بیٹی ہی نہیں مجھے اس دن بھی رونا آیا جب ایک لڑکی کو اس کےمحبوب نے نشہ آور جوس پلا کر اپنے دوستوں کے سامنے پیش کیا اور اس غم کی ماری نے ایک ٹرک تلے آکر جان دیدی مجھے ان سب لڑکیوں کی حالت پر رونا آتا ہے جو گھر سے محبوب کو ملنے نکلتی ہیں اور آج کسی قحبہ خانے میں موت کی دعائیں مانگ رہی ہیں یاد رکھیں مرد تو جسم کا بھوکا ہے وہ عورت کو نوچ بھی لیتا ہے کاٹ بھی لیتا ہے اسے انسان سے کتا بننے میں دیر نہیں لگتی لیکن اسے ایسا بننے کا موقع عورت دیتی ہے اور سمجھتی ہے کہ میری عزت کا رکھوالا بنے گا لیکن وہ جانتی نہیں کتا وفادار ہوتا ہے لیکن مرد کتا بن جائے تو بہت خطرناک ہوتا ہے اس لئے بچ کر رہیں ہر مرد مرد نہیں ہوتا کچھ شیطان بھی ہوتے ہیں .
.
تحریر زریاب شیخ
.
تحریر زریاب شیخ